ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 'اگر آپ نے بدعنوانی کی ہے تو آپ کو سزا ضرور ملے گی، یہی قدرت کا قانون ہے!' اجے ماکن کا وزیر اعلیٰ کیجریوال پر حملہ

'اگر آپ نے بدعنوانی کی ہے تو آپ کو سزا ضرور ملے گی، یہی قدرت کا قانون ہے!' اجے ماکن کا وزیر اعلیٰ کیجریوال پر حملہ

Sat, 24 Jun 2023 11:10:54    S.O. News Service

نئی دہلی، 24/جون (ایس او نیوز/ایجنسی)  دہلی سے متعلق مرکز کے آرڈیننس کے معاملے پر عام آدمی پارٹی اور کانگریس پارٹی کے درمیان جاری کشمکش کے درمیان دہلی کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر اجے ماکن نے عام آدمی پارٹی پر حملہ بولا ہے۔ ماکن نے کہا کہ اب اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ کس کی ساز باز ہے۔

دہلی کانگریس کے رہنما اجے ماکن نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو اس وقت نشانہ بنایا جب عام آدمی پارٹی نے کہا کہ جب تک کانگریس جب تک آرڈیننس کے معاملے پر اپنا موقف واضح نہیں کر دیتی، وہ پارٹی کی موجودگی والے اپوزیشن کے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے سابق صدر ماکن نے دعویٰ کیا کہ کیجریوال جیل جانے سے بچنے کے لیے یہ سب کر رہے ہیں۔

کانگریس لیڈر ماکن نے 5 اگست 2019 کو کجریوال کی طرف سے کئے گئے ایک ٹوئٹ کو بھی شیئر کیا، جس میں عام آدمی پارٹی کے کنوینر نے پارلیمنٹ میں بل لا کر جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے مرکزی حکومت کے اقدام کی حمایت کی تھی۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ 5 اگست 2019 کے اروند کیجریوال کے اس بیان پر غور کریں۔ اسی دن کیجریوال کے بیان پر میرا جواب بھی دیکھیں۔ کون بی جے پی سے ملا ہوا ہے، کیا اب بھی کوئی شک ہے؟

اجے ماکن کا کہنا ہے کہ عام آدمی پارٹی جس کے پاس 542 میں سے صرف ایک لوک سبھا ممبر ہے، وہ کانگریس سے حمایت بھی چاہتی تھی اور کیجریوال اس کے لیڈروں کو بھلا برا بھی کہہ رہے تھے۔ کیا حمایت مانگنے کا یہی طریقہ ہے؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کیجریوال جیل جانے سے بچنے کے لیے یہ سب کر رہے ہیں۔ ملک کے عوام سب جان چکے ہیں لیکن جب بدعنوانی کی ہے تو سزا بھگتنی ہی پڑتی ہے، یہی قدرت کا قانون ہے!


Share: